شارجہ : شارجہ بک فیئر میں پاکستان اسلامیہ ہائیر سکینڈری اسکول شارجہ کے طلبا نے “سٹوری آف پاکستان کلچر ل” میں پاکستان ثقافت کے رنگ اجاگر کرکے دنیا کی توجہ حاصل کرلی۔
شارجہ بک فیئر میں پاکستان اسلامیہ ہائیر سکینڈری سکول شارجہ کے طلبہ کو انتہائی پذیرائی ملی۔ کتاب میلہ کا وزٹ کرنے والے افراد نے سکول کے طلبہ کے ساتھ تصاویر کھنچوائیں۔ میلے میں پاکستان کی ثقافت کو اجاگر کیا گیا۔
وزیٹرز نے اسلامیہ ہائیر سکینڈری اسکول شارجہ کے طلبہ جنہوں نے اپنے ہاتھوں میں پاکستانی اور اماراتی پرچم تھامے ہوئے تھے سے مل کر انتہائی خوشی کا اظہار کیا۔ غیرملکیوں نے پاکستانی ثقافت میں بھی دلچسپی ظاہر کی۔
اس موقع پر انچارج ایکٹوٹیز صائمہ شفیق کا کہنا تھا کہ ہمارے سکول کے طلبہ کا اتنے بڑے پلیٹ فارم پر پاکستان کی ثقافت کو اجاگر کرنا فخر کی بات ہے۔