ابوظہبی (جانب منزل نیوز) پاکستان بزنس پروفیشنل کونسل ابوظہبی کے وفد نے ڈاکٹر سید قیصر انیس کی صدارت میں یواے ای میں پاکستان کے نئے سفیر فیصل نیاز ترمذی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سفیر پاکستان کو پاکستان بزنس کے کونسل ممبرز اور پاکستانی اکاؤنٹنٹس کے کردار سے آگاہ کیا گیا جو وہ پاکستانی کمیونٹی کو سپورٹ کرنے کیلئے ادا کر رہے ہیں۔
وفد نے سفیر پاکستان کو بتایا کہ پاکستان بزنس پروفیشنل کونسل پاکستانی کمیونٹی کے لیے جاب فیئرز کا انعقاد کرتی ہے، پاکستانی سکولوں کی مدد کی جاتی ہے اس کے علاوہ پاکستان اور یواے ای میں سرمایہ کاری کو فروغ بھی دیا جاتا ہے۔
ملاقات میں پاکستانی کمیونٹی کی مدد کے لیے نئے آئیڈیاز پر بھی غور کیا گیا اور اس حوالے سے جلد پلان فائنل کرنے پر اتفاق ہوا۔ نفرحسین کی خدمات کو سراہا گیا۔ اس موقع سید آصف زمان بھی موجود تھے۔