دبئی (جانب منزل نیوز) صدر پاکستان پیپلزپارٹی گلف و مڈل ایسٹ میاں منیر ہانس کی رہائش گاہ پر عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں عمران گوراہا میڈیا ایڈوائزر سابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے خصوصی شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران گورایا نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت جو مشکلات کا سامنا ہے۔
موجودہ حکومت بہترین انداز میں معاشی پالیسی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے اور بہت جلد ہم ملک کو مشکل حالات سے نکالنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ میاں منیر ہانس نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم سب ملکر اپنے ملک کی بقا اور ترقی کے لیے کام کریں گے تا کہ پاکستان جلد دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہو سکے۔ عشاعیہ تقریب میں
پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور پی ڈی ایم کی قیادت نے شرکت کی۔
تقریب میں شرکت کرنے والوں میں عمران گورایا، غفار بھٹی کے علاوہ ملک اسلم، سردار اختر گوپانگ، میاں عمر ابراہیم، بابر بھٹی، مجید مغل، جمیل بنگیال، خواجہ عبدالوحید پال، محمد جمن تنیو، وسیم انجم، چوہدری وقار، ملک خرم شہزاد اعوان، رانا صفدر، ظہیر عباسی، فرخ سیدان، حافظ زاہد، منظور بھٹی، رانا ارشد، محمد صمدانی نے شرکت کی۔