شارجہ (جانب منزل نیوز) شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں سپرفکس گروپ کے تعاون سے کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کیا جا رہا ہے۔ 19 اور 20 نومبر کو ہونے والے ٹورنامنٹ میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، عمان، یواے ای اور سعودی عرب کے کرکٹر شریک کریں گے۔ شائقین کرکٹ کیلئے عمرہ کے ٹکٹ کے ساتھ قیمتی انعامات بھی دیے جائیں گے۔
سپرفکس گروپ کے نوید احمد کا کہنا ہے کہ کرکٹ کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری ہے کہ میچوں میں پبلک انٹری فری ہوگی۔یہ ٹیپ بال کا منفرد کرکٹ ٹورنامنٹ ہوگا۔ کرکٹرز کی سہولیات کے ساتھ ہم نے شائقین کی انجوائے منٹ کے لیے بھی انتظامات کیے ہیں۔