عجمان(جانب منزل نیوز) ہاسپیٹیلیٹی مینجمنٹ ہولڈنگ کے زیر انتظام باہی عجمان پیلس ہوٹل تزئین و آرائش کے بعد دوبارہ کھل گیا۔
ایچ ایم ایچ کے چیف آپریٹنگ آفیسر پیٹرک انٹاکی نے کہا ہمیں خطے میں سرکردہ ہوٹل کو دوبارہ کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔ میں ٹیم کو مہمانوں کے تجربے میں زبردست اپ گریڈ کرنے پر مبارکباد دینا چاہوں گا۔ ہوٹل کے کولنگ سسٹم کی شاندار بہتر کارکردگی ذمہ دار پائیدار سیاحت کے لیے ہماری وابستگی کو ظاہر کرتی ہے۔
ہوٹل کی تزئین و آرائش کے بعد افتتاح عجمان ٹورازم ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل محمود خلیل احمد السید الہاشمی نے کیا۔ شمالی امارات کے ایریا جنرل منیجر افتخار ہمدانی کو بھی موجود تھے ان کا کہنا تھاکہ ہاسپیٹیلیٹی مینجمنٹ ہولڈنگ کے زیر انتظام باہی عجمان پیلس ہوٹل سیاحوں کی بہترین منزل ہے۔
ساحل سمندر پر واقع باہی عجمان پیلس ہوٹل اپنے مہمانوں کو فرسٹ کلاس سروسز کے ساتھ ساتھ کھانے کے غیر معمولی تجربے کے ساتھ پرتعیش تفریحی سہولیات فراہم کرتا ہے جس میں لائف اسٹائل کلب، ایس پی اے اور پول شامل ہے۔ ہوٹل میں کارپوریٹ میٹنگز اور شادی تقریبات منعقد کرنے کی شاندار جگہیں ہیں۔