دبئی (جانب منزل نیوز) اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کی طرف سے دبئی کے لیے چیئرپرسن، کوارڈینیٹر اور ایڈوائزری کونسل کے پانچ ممبران کو نامزد کردیا گیا ہے۔ چودھری جاوید اقبال کو اوورسیز پاکستانیز کمیشن دبئی کا چیئرپرسن، کلیم اللہ شاہ کو کوارڈینیٹر، عتیق الرحمن، نعمان نذیر، محسن جہانگیر، عاصمہ فاطمہ، مقصود احمد اور شبیر احمد اعوان کو ممبرایڈوائزری کونسل بنایا گیا ہے۔
وائس چیئرپرسن اوپی سی پنجاب سیدطارق محمود الحسن کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ چیئرپرسن مقرر ہونے کے بعد چودھری جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کروں گا۔ دبئی میں مقیم پاکستانی جو بھی مسئلہ ہو وہ مجھ سے کسی بھی وقت رابطہ کرسکتے ہیں میں ان کی خدمت کے لیے ہر وقت حاضر ہوں۔