شارجہ (جانب منزل نیوز)سابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کے میڈیا ایڈوائزر عمران گورا یہ ان دنوں متحدہ عرب امارات کے دورہ پر موجود ہیں ان کے اعزاز میں سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن عبدالمجید مغل نے دبئی کے ہوٹل میں پرتکلف ظہرانہ کا اہتمام کیاجس میں میاں منیر ہانس،بابر عزیز بھٹی،راجہ جمیل بنگیال سمیت دیگر کمیونٹی رہنماؤں نے شرکت کی۔
اس موقع پر پاکستان کے سیاسی حالات اور پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ عمران گورایا نے مجید مغل کو یقین دہانی کرائی کہ آپ کا پیغام انشاء اللہ قائدین تک پہنچاؤں گا۔ اس موقع پر عمران گورایا نے مجید مغل کو لاہور کے دورے کی دعوت بھی دی جو کہ عبدالمجید مغل نے قبول کرلی۔