دبئی (جانب منزل نیوز)ملک تصدق حسین اعوان اور چکوال گروپ دبئی کے زیر اہتمام جشن نیزہ بازی کا انعقاد دبئی میں کیا گیا۔ جشن میں 15 ٹیموں نے شرکت کی۔ جشن نیزہ بازی کے تمام انتظامات زیر نگرانی چوہدری نثار چکرال بخوبی انجام پائے۔
سیکشن مقابلوں میں پہلی پوزیشن الولید اسٹیبل، دوسری MS9 اسٹیبل جبکہ تیسری پوزیشن حسینی اعوان کلب دبئی نے حاصل کی۔ سنگل مقابلوں میں پہلی پوزیشن الولید اسٹیبل کے چوہدری عمر کونٹ، دوسری راجہ ظہور اینڈ سنز اسٹیبل کے مٹھو خان للہ اور تیسری پوزیشن الولید اسٹیبل کے راجہ ارقم کیانی نے حاصل کی۔
تقریب کے مہمانانِ خصوصی ازیفہ ابراہیم بانی و چیئرمین پارکنسنز، شیخ سعید القطبی ہیڈ آف میونسیپیلیٹی مداہم شارجہ، شیخ خلیفہ القطبی ہیڈ آف میونسیپیلیٹی زید شارجہ، عاصم امتیاز ریجنل منیجر پی آئی اے یو اے ای ، شیخ محمد عبید المزروئی، شیخ محمد المزروئی، شیخ نواف جابر، شیخ خالد نواف صدر AlEmarat Nabdha، صدر پی ٹی آئی ام القوین محمد فہیم بیگ، صدر پی ایم ایل این یو اے ای غلام مصطفی مغل، صدر پی ٹی آئی عجمان مرزا صفدر اقبال، رضوان حشمت سینئر مینیجر پی آئی اے، محمد انور ٹکٹ منیجر پی آئی اے، عبدالمجید مغل سینئر نائب صدر پی ایم ایل این یو اے ای، راجہ عابد حسین جنرل سیکرٹری پی ایم ایل این دبئی، محمد منعم ہیڈ ایونٹ مینجمنٹ کمیٹی ابوظہبی، چودھری نوید پنڈ انفارمیشن سیکرٹری پی ٹی آئی ابو ظہبی، عرفان والہ انفارمیشن سکرٹری پی ٹی آئی فجیرہ، احمد قریشی انفارمیشن سیکرٹری پی ایم ایل دبئی، چودھری عارف حسین منہاس صدر پی ایم ایل این عجمان، ذیلدار چودھری اسد اللہ خان آف ظفر وال، ذیلدار چودھری اسلان علی خان آف ظفروال، ملک عُزیر احمد اعوان آف راولپنڈی، چودھری زاہد محمود راماں آف ساہیوال، چودھری عمران، چودھری صفدر گجرات، چودھری نوید گجر چکوال، عبد الرزاق کنیال صدر اوورسیز فورم منڈی بہائالدین یو اے ای، مجتبی تلہ گنگ سمیت دیگر نے شرکت کی۔
چکوال والی بال کلب دبئی سے چودھری بشارت حسین،چودھری اظہر حسین، چودھری نثار شرطہ، چودھری عاطف منڈے، چودھری مظہر کرسال، چودھری عمران غنی نے بہترین ثقافتی خدمات پر ملک تصدق حسین اعوان، چودھری نثار چکرال، راجہ عاطف ظہور، چودھری شیراز اور ذیشان شانی مدروٹہ کو اعزازی شیلڈ دی گئیں۔
چکوال گروپ دبئی کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی میں خدمات اور ثقافتی خدمات پر محمد ثقلین مہرو صدر پی ٹی آئی ابو ظہبی، راجہ رضوان جویا مائر اور چودھری مشتاق معصومہ ٹریولز کو اعزازی شیلڈ پیش کی گئیں۔ صحافتی خدمات پر نوائے وقت سے طاہر منیر طاہر، بول ٹی وی سے عبدالرحمان رضا اور جذبہ نیوز سے خالد گوندل کو اعزازی شیلڈ پیش کی گئیں۔ زم زم الیکٹرونکس سے جھوٹے بھائی، بڑے بھائی اور مولانا عثمان نے خصوصی شرکت کی۔
وہدری شیراز ہڈالہ اور چوہدری شانی مدروٹہ نے جج کے فرائض انجام دیے۔ امارات میں موجود پاکستانیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور نیزہ بازی سے لطف اندوز ہوتے رہے۔ جشن نیزہ بازی کا اہتمام چکوال گروپ راجہ رضوان جویا مائر، راجہ عاطف ظہور، چوہدری شیراز ہڈالہ، چوہدری نثار چکرال، چوہدری مشتاق بہکڑی معصومہ ٹریولز، محمد ثقلین مہرو صدر پی ٹی آئی ابو ظہبی اور ملک سعد اعوان کے تعاون سے کیا گیا۔
گراونڈ انتظامیہ میں افضل نوابی، وہاب جھکڑ، حافظ اکرام، بابر ڈھکو چوہدری نعیم بہکڑی نے خدمت انجام دیں۔ تقریب کے اختتام پر نقد انعامات اور ٹرافیاں بھی تقسیم کی گئیں۔ شرکاء کے لیے عشایئے کا بندوبست بھی کیا گیا تھا۔ پی ایم ایل این کے راہنماؤں کی جانب سے پہلی تین پوزیشن پر آنے والوں کو نقد انعامات دیے گئے۔ تقریب کے اختتام پر نوجوان راہنما حافظ اکرام نے تمام شرکاء کا چکوال گروپ دبئی کی جانب سے شکریہ ادا کیا۔