کامونکے (جانب منزل نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان وسطی پنجاب کے شہر کامونکے پہنچ گئے ہیں جہاں سے آج چوتھے روز لانگ مارچ کا آغاز کردیا گیا ہے۔عمران خان کنٹینر میں سوار ہوگئے ہیں اور کنٹینر کامونکے سٹی چوک اور موڑ ایمن آباد کی طرف اب روانہ ہوگیا ہے۔
تحریک انصاف کے رہنماؤں کے مطابق مارچ کی اگلی منزل ایمن موڑ اور گوجرانوالہ ہیں۔گزشتہ روز چینل فائیو کی خاتون رپورٹر کے عمران خان کے کنٹینر کے نیچے کچلنے جانے پر لانگ مارچ فوری منسوخ کردیا گیا تھا۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ میں کہا کہ ’جی ٹی روڈ پر ہمارے مارچ کے ہمراہ عوام کا سمندر۔ میں 6 ماہ سےملک میں ایک انقلاب کا مشاہدہ کررہا ہوں۔سوال صرف یہ ہے کہ آیا یہ بیلٹ باکس کےذریعے نرم ہوگا یا خونریزی کے ذریعے تباہ کن ہوگا۔