دبئی (جانب منزل نیوز) پاکستان بزنس کونسل نے ”سی ای او میٹ اپ دی بگ ون” تقریب کا انعقاد کیا جس میں کاروباری مالکان اور شراکت داروں نے شرکت کی ۔ تقریب کا مقصد ایک دوسرے کی مہارت اور تجربات کا تبادلہ تھا تاکہ کاروبار میں مزید بہتری آئے۔
اجلاس کا مقصد پاکستان بزنس کونسل کے مختلف اراکین کے ساتھ ساتھ مقامی کاروباری برادری کے اراکین سے ملاقات کا موقع فراہم کرنا بھی ہے۔ سی ای اومیٹنگز کا بنیادی مقصد فیصلے کرنا، مسائل کو حل کرنا اور تنظیم کے روزمرہ کے کاموں اور عمل کو ہم آہنگ کرنے کو یقینی بنانا ہے۔
تقریب میں پاکستان بزنس کمیونٹی کی معروف شخصیات محمد اقبال داؤد،شبیر مرچنٹ،کامران احمد ریاض،ڈاکٹر آصف علی صدیقی،میاں عمر ابراہیم،میاں عادل عمر، محمد یوسف کامدار،مخدوم رئیس قریشی،مخدوم علی رئیس قریشی،میاں مطلوب،سکائی بز کے سی ای او غلام صمدانی،ٹرانس فاسٹ گروپ کے ایم ڈی اختر حسین،شہاب الدین شہاب ،ڈاکٹر نور الصبا اور دیگر نے شرکت کی ۔
اس موقع پر موٹیویشنل اسپیکر عمر حیات نے اپنے خطاب میں بزنس کمیونٹی کے تمام چیلنجز پر روشنی ڈالی۔