اسلام آباد (جانب منزل نیوز) پاکستان تحریک انصاف سیکرٹری جنرل اسد عمر کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ پارٹی چیئرمین عمران خان کی قیادت میں لانگ مارچ 4 نومبر کو اسلام آباد پہنچے گا۔
تحریک انصاف چیئرمین عمران خان نے گذشتہ روز 28 اکتوبر کو لانگ مارچ کے آغاز کا اعلان کیا تھا جس کے بعد آج اس مارچ کے خدوخال واضح ہوئے ہیں۔
پارٹی رہنما اسد عمر نے ٹؤٹر پر بتایا ہے کہ 29 اکتوبر کو لاہور سے روانہ ہو کر مریدکے، کامونکی، گوجرانوالہ، ڈسکہ، سیالکوٹ، سمبڑیال، وزیرآباد، گجرات، لالہ موسیٰ، کھاریاں، جہلم، گجر خان، راولپنڈی سے ہوتے ہوئے عمران خان 4 نومبر کو اسلام آباد پہنچیں گے۔