کراچی (جانب منزل نیوز)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز شدید مندی کے رجحان کے ساتھ ہوا اور کاروبار کے پہلے ڈیڑھ گھنٹے میں انڈیکس 650 پوائنٹس سے زیادہ گر گیا۔
سٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے پہلے دو روز مثبت رجحان رہا جس کی وجہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے پاکستان کا نکلنا تھا۔
تاہم تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے جمعے کے روز لانگ مارچ کے اعلان کا سٹاک مارکیٹ میں منفی اثر پڑا۔
سٹاک مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق لانگ مارچ کے اعلان نے ملک میں سیاسی عدم استحکام کو مزید بڑھا دیا ہے جس کا سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری پر منفی اثر پڑا۔