اسلام آباد(جانب منزل نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان کے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی کے قائد عمران خان کی نااہلی کے بعد پی ٹی آئی کے ملک بھر میں ہونے والے احتجاج پر کتنے لوگ نکلے وزارت داخلہ نے تمام شہروں کی لسٹ جاری کردی۔پی ٹی آئی ملک بھر میں اپنے کارکنوں کو نکالنے میں ناکام ہوگئی ہے۔
لسٹ میں دیکھایا گیا ہے کہ کس شہر میں کتنے لوگ نکلے۔ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے مطابق پی ٹی آئی گذشتہ رات سے اپنے خلاف فیصلے کی صورت میں احتجاج کیلئے اپنے کارکنان اورعوام کو باہر لانے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ای سی کا فیصلہ آنے کے بعد میڈیا اورواٹس اپ گروپس پرکال دی گئی۔ عوامی ریسپانس اعداد وشمارکی صورت حاضر ہے۔
راناثناء اللہ نے کہا کہ چند ایک شہر کے علاوہ ملک بھر کے کسی بھی شہر سے 30/40 سے زیادہ افراد باہر نہیں نکلے اس صورتحال کو دیکھ کر پی ٹی آئی قیادت خود بھی شرمندہ ہے۔