گیلونگ (جانب منزل نیوز) آسٹریلیا میں کھیلے جا رہے ہیں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ کے کوالیفائی راؤنڈ میں یو اے ای نے نمیبیا کو 7 رنز سے شکست دے دی۔ شکست کے بعد نمیبیا کا ورلڈکپ میں سفر ختم ہوا اور گروپ اے سے سری لنکا اور نیدر لینڈز نے سپر 12 مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔
گیلونگ میں کھیلے گئے پہلے مرحلے کے گروپ اے میں یو اے ای نے پہلے کھیلتے ہوئے تین وکٹ پر 148 رنز بنائے۔ یو اے ای کے محمد وسیم 50 اور کپتان چندن گاپوئل رضوان 43 رنز بناکر نمایاں رہے۔
149 رنزکے ہدف کے جواب میں نمیبیا کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی گئیں، 69 رنز پر سات بلے باز پویلین لوٹ گئے پھر ڈیوڈ ویسا اور روبین ٹرمپل مین نے 70 رنز کی شراکت بنائی لیکن آخری اوور میں ڈیوڈ ویسا 55 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جب کہ ٹرمپل مین 25 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ یواے ای نے میچ سات رنز سے جیت لیا۔