دبئی (جانب منزل نیوز) یواے ای میں مقیم کرکٹ کھیلنے کے شوقین نوجوانوں کیلئے دبئی کے مقامی کلب میں اوپن ٹرائل کیے گئے۔ ٹرائل کا اہتمام ہزارہ یونائیٹڈ فارم نے کیا تھا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کلب کے بانی اور چیئرمین ہزارہ یونائیٹڈ فارم یاسر صدیق نے کہا کہ ہمارے کوئی چارجز نہیں ہیں۔ ہمارا مقصد پاکستان کیلئے ٹیلنٹ ڈھونڈنا ہے۔ انہوں نے کھلاڑیوں کو کہا کہ آپ ہمارے کیمپ میں آئیں اور ٹرائل دیں تمام سہولیات فراہم کریں گے اور یہ سب کچھ فری ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ مایہ ناز کرکٹر عمران نذیر اور سہیل تنویر کھلاڑیوں کی ٹریننگ کریں گے۔ ہمارے ساتھ سابق گورنر پنجاب چودھری سرور نے وعدہ کیا ہے کہ وہ اچھے کھلاڑیوں کو پی سی بی تک لے جائیں گے۔ لڑکوں کو نیئر عباسی سلیکٹ کر رہے ہیں۔
کیمپ میں زاہد خان چیف سلیکٹر، محمد ندیم ہیڈ کوچ، اظہار احمد ڈائریکٹر آپریشنز، عاصم تنولی ڈائریکٹر لاجسٹک، سجاد عباسی ڈائریکٹر ایونٹس، سرفراز احمد ٹیم کپتان، تنویر احمد ڈائریکٹر میڈیا، معروف کاروباری شخصیت اور سینئر نائب صدر گرینڈ اوورسیز کلب امارات فضل امین یوسفزئی، سپرفکس کے آنر نوید احمد، میٹ دی سی ای او کلب کے سی ای او،صدر اور ڈائریکٹر آپریشنز ڈسکور پاکستان طارق چودھری، نیاز علی جدون پاک ہزارہ گروپ اور دیگر مہمان موجود تھے۔
ٹرائلز میں شریک کھلاڑیوں ہزارہ یونائیٹڈ فارم کی کاوشوں کی تعریف کی۔ یاسر صدیق نے ہزارہ یونائیٹڈ کرکٹ کلب کے آفیشل سوشل میڈیا پارٹنر پاکستانیز ان دبئی کا خصوصی شکریہ اداکیا۔