عجمان (جانب منزل نیوز)معروف پاکستانی شخصیت محمد شفیق،ذیشان شفیق اور عمران شفیق کی جانب سے عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بابرکت ماہ مبارک ربیع اوّل کے پر نور موقع پر نئے گھر میں خیر و برکت کے لیے عظیم الشان“محفل میلاد النبی“ کا مغل ہاؤس عجمان میں اہتمام کیا گیا۔
معروف ثنا خواں محمد منیر اقبال،قاری محمد آصف اور محمد ابوبکر سلطانی نے بارگاہ رسالت ماب میں ہدیہ نعت کانذرانہ پیش کرکے سماں باندھ دیا درود وسلام کی صدا سے رحمت و برکت کی فضا معطر ہوگئی۔
انجینئر سجاد قادری نے شاندار نقابت سے محفل میں حاضرین کے جوش کو دو بالا کردیا جبکہ چوہدری خالد نوید،جانب منزل کے چیف ایڈیٹر ارشد انجم اور سکائی ورلڈ ٹورز کے روح رواں غلام صمدانی نے خصوصی شرکت کی۔
محفل میلاد النبی میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں کو محمد شفیق،ذیشان شفیق اور عمران شفیق نے خوش آمدید کہا۔ محفل کے اختتام پر محمد شفیق کے والد محمد حنیف مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے خاص دعا کے ساتھ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی ترقی و خوشحالی کے بھی دعائیں کی گئیں۔