دبئی(جانب منزل نیوز) پی ٹی آئی متحدہ عرب امارات کا تنظیمی اجلاس صدر پی ٹی آئی ابوظہبی محمد ثقلین مہرو کی صدارت میں ان کے گھر منعقد ہوا۔ جبکہ جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی فجیرہ ڈاکٹر رانا عدنان، انفارمیشن سیکرٹری پی ٹی آئی فجیرہ عرفان والا اور انفارمیشن سیکرٹری پی ٹی آئی عجمان عدنان لطیف نے خصوصی شرکت کی۔
دیگرشرکاء میں ہیڈ ایونٹ مینجمنٹ کمیٹی ابو ظہبی محمد منعم، رانا شہریار، ڈاکٹر محمد سفیان، میاں طیب، رانا یاسر اور محمد حسین شامل تھے۔ اجلاس میں پاکستان کی موجودہ انتخابات میں عوامی حمایت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کو دکھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ اوورسیز تنظیمی ڈھانچے پر تبادلہ خیال ہوا اور مزید ہم خیال پاکستانیوں کو حقیقی آزادی جدوجہد میں شامل کرنے کے لیے اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔ رانا شہریار اور ڈاکٹر سفیان کو ان کی سماجی سرگرمیوں کی وجہ سے پی ٹی آئی ابو ظہبی کی ورکنگ کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔