دبئی(جانب منزل نیوز) ایم ایس 9 کلب کے مالک سلیم احمد آرائیں اور اعوان کلب دبئی کے مالک صدق حسین اعوان کی جانب سے جشن نیزہ بازی کا اہتمام کیا گیا۔ چوہدری ناصر محمود گورو سابق امیدوار این اے 62 اور محمد ثقلین مہرو صدر پی ٹی آئی ابو ظہبی نے خصوصی شرکت کی۔ ٹورنامنٹ میں امارات سے 10 کلبوں نے حصہ لیا۔ عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور کھیل سے لطف اندوز ہوئے۔
پہلی پوزیشن پیر سلطان کلب دوسری پوزیشن MS9 کلب اور تیسری پوزیشن صحارہ کلب نے حاصل کی۔ تقریب میں چوہدری شیراز ہڈالہ، چوہدری شانی مدروٹہ، راجہ عثمان، صدر منڈی بہاالدین یو اے ای عبدالرزاق کنیال، چوہدری نثار چکرال، راجہ عاطف ظہور، سردار عاشق نواز، چوہدری مشتاق حسین، حاجی جاوید اشرف ڈھکو، چوہدری عاطف منڈے اور افضل نوابی اور راجہ رضوان سمیت دیگر پاکستانی کمیونٹی سے معززین نے شرکت کی۔ کھیل ختم ہونے پر جیتنے والوں کو انعامات سے نوازا گیا شرکا کے لیے عشائیہ کا اہتمام کیا گیا تھا۔