شارجہ (جانب منزل نیوز) پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کے صدر چودھری خالد حسین نے جی ایم کالج کا دورہ کیا۔ طلبہ کی طرف سے انہیں گلدستے پیش کیے گئے۔ ان کی پاکستانی کمیونٹی کے لیے خدمات پر اعزازی شیلڈ بھی دی گئی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چودھری خالد حسین نے کہا کہ یواے ای میں اس وقت پاکستانی کمیونٹی کے لیے سکولوں کی تعداد انتہائی کم ہے۔ یواے ای میں مقیم تقریباً 16 لاکھ پاکستانیوں کی تعلیمی ضروریات میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔ تعلیم کے فروغ کے لیے ہر کسی کو اپنا کردارادا کرنا ہوگا۔ جی ایم کالج کے سربراہ کی کم فیس میں معیاری تعلیم فراہم کرنے کی کاوشیں خوش آئند ہیں۔