ابوظہبی(جانب منزل نیوز)صدر یواے ای شیخ محمد بن زاید النہیان نے جمہوریہ ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کو فون کیا ہے۔ انہوں نے کان دھماکے کے متاثرین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ ترکیہ کی شمالی ریاست بارٹن میں ایک کان میں ہونے والا دھماکے کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔
صدر مملکت نے ترکیہ کی حکومت اور اس کے عوام کے ساتھ متحدہ عرب امارات کی یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالی سے دعا کی کہ وہ متاثرین کے اہل خانہ کو صبر اور تسلی اور زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے۔
صدر ایردوان نے شیخ محمد کا ان کی دلی ہمدردی پر شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کے درمیان گہرے تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات اور اس کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔