بہاولنگر (رپورٹ: ایس عبدالغفور قیصر) پاکستان میں خصوصا بلوچستان اور سندھ میں حکو متی اداروں، این جی اوز اور انفرادی طور پر لوگوں نے سیلاب زدگان کی دل کھول کر مدد کی۔ اس سلسلے میں گلوکارہ اور آرٹسٹ حدیقہ کیانی نے پاکستان رینجر کے ساتھ مل کر نیکی اور بھلائی کے اس کام میں وسیلہ راہ کے تحت لوگوں سے ڈونیشن اکٹھی کر کے سیلاب زدگان کو پہنچانے کا کام اپنے ذمہ لیا۔
انہوں نے گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ عارف والا روڈ بہاولنگر کی پرنسپل روزینہ اقبال اور کپس کالج کے ڈائریکٹر خرم مشکور آغا سے رابطہ کیا۔ میڈم روزینہ اقبال ان کے کالج کے تمام سٹاف اور کپس کالج کے خرم مشکور آغا ان کے کالج سٹاف طلبہ نے ڈونیشن اکٹھی کی۔
45 کارٹن، 251 تھیلے جن میں آٹا، دالیں، چاول، بھنے ہوئے چنے، کھانا کھانے اور پکانے کے برتن،جوتے، 50 مردانہ گرم چادریں، 50 لیڈیز گرم چادریں، 200 پانی کی بوتلیں اور ضروریات زندگی کے سامان کا ایک ٹرک ساتھ میں 50000 نقد کالج ہذا کے سینئر کلرک ایس عبدالغفور قیصر کے حوالے کیے جنہوں نے یہ سامان وسیلہ راہ رینجرز ہیڈکوارٹرز لاہور میں جمع کروایا۔