سیالکوٹ (رپورٹ: سمیرا ساجد)سیالکوٹ سن شائن کلب کی پہلی کیبنٹ میٹنگ اور حلف برداری تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ گورنر لائن عاشق علی باجوہ نے کی طرف سے منعقدہ تقریب میں میوزک کا تڑکا بھی لگایا گیا۔
تقریب کے انعقاد میں لائن طاہر مجید کپور،لائن فیضان مجید کپور،کلب صدر لائن الیاس بٹ، کلب سیکرٹری لائن رضا علی، ڈسٹرکٹ / انٹرنیشنل خزانچی لائن محمد سلیم، ڈسٹرکٹ خزانچی لائن شفقت رضا، کلب خزانچی لائن خواجہ حیدر نے بڑی محنت کی۔ اسلم شاہد نے ناروے سے ورچوئل شرکت کی۔
اجلاس میں گوجرانوالہ،وزیرآباد، گجرات، جہلم،منڈی بہاوالدین،کنجاہ،پھالیہ راولپنڈی،اسلام آباد، اور پشاور سے ریجن چیئرپرسن،زون چیئرپرسن اور ڈسٹرکٹ چیئرپرسن نے اپنی اپنی کارکردگی کی رپورٹ پیش کی۔ میٹنگ کے دوران ایک گھنٹے کے وقفے کے بعد انسٹالیشن کی تقریب کا سلسہ شروع ہوا۔ تمام ڈسٹرکٹ کے ممبران نے اپنی فیملیز کے تقریب کو چار چاند لگائے۔
تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول سے ہوا پاکستان کے قومی ترانے کے بعد حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ ڈسٹرکٹ گورنر لائن عاشق علی باجوہ نے خطاب میں تعلیم کی اہمیت پہ اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ایجوکیشن از سلوشن کا سلوگن پیش کیا۔لائن طاہر مجید کپور کی طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے حاضرین محفل نے ان کے ویڈیو پیغام سے استفادہ کیا۔
بعد ازاں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے لائنز اور لیوز ممبران کو ایوارڈز سے نوازا گیا اور پر تکلف عشائیہ کے بعد میوزیکل نائٹ کا اہتمام کیا گیا تھا۔ ڈسٹرکٹ گورنر عاشق علی باجوہ نے سمیرا ساجد کو اپنا بیج پیش کیا۔