ابوظہبی(جانب منزل نیوز) صدر پی ٹی آئی ابوظہبی محمد ثقلین مہرو سے قائم مقام جنرل سیکرٹری ابوظہبی حنا عباسی اور ماہرہ اسد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے محمد ثقلین مہرہ نے کہا کہ تحریک پاکستان کی طرح حقیقی آزادی میں بھی خواتین کا کردار کلیدی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اوورسیز تنظیم میں اداروں کی مضبوطی کے لیے کوشاں ہیں جبکہ پی ٹی آئی میں خواتین کی شرکت تمام سیاسی جماعتوں سے زیادہ ہے جو کہ پاکستانی سیاست کے لیے خوش آئند ہے۔پاکستان تحریک انصاف سیاست میں خواتین کے متحرک کردار کی حامی جماعت ہے۔