دبئی (جانب منزل نیوز) پاکستان مسلم لیگ متحدہ عرب امارات کے سابق جنرل سیکرٹری چودھری ظفر اقبال کے انتقال پر تعزیتی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں پی ایم ایل این دبئی کے نائب صدر محمد شہزاد بٹ، میاں غلام محی الدین، چودھری عبدالرزاق گجر، وقاص گھمن، پی ایم ایل این منارٹی ونگ امارات کے صدر جان قادر اور دیگر افراد نے شرکت کی۔
اس موقع پر چودھری ظفر اقبال کے صاحبزادے چودھری عقیل ظفرنائب صدر پی ایم ایل این امارات بھی موجود تھے۔شرکا نے مرحوم چودھری ظفر اقبال کے لیے فاتحہ پڑھی۔ ان کی مغفرت کے لیے دعا کی۔ پسماندگان سے اظہار تعزیت و صبر جمیل کی دعا کی۔