لندن (جانب منزل نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن یو اے ای کے نائب صدر معروف بزنس مین شوکت محمود بٹ نے لندن میں بیرسٹر امجد ملک چیف کوارڈینیٹر پاکستان مسلم لیگ ن انٹرنیشنل افیئرز سے ملاقات کی۔
ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ ن یو اے ای کے تنظیمی امور کے مختلف پہلو پر تبادلہ خیال ہوا۔ اوورسیز میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے پاکستانی سیاست میں کردار اورفتنہ گر سیاست دانوں کی جھوٹ پر جاری دن بدن بدلتی سیاسی چالوں سے آگہی مہم چلانے اور ڈیجٹل میڈیا کے ذریعے جھوٹے پروپیگنڈا کا راستہ روکنے کے لائحہ عمل پر بات چیت ہوئی۔
مسلم لیگ ن اووسیز کے چیف کوارڈینیٹر بیرسٹر امجد ملک نے شوکت محمود بٹ کی مسلم لیگ ن کے لئے خدمات کو سراہا اور کہا کہ شوکت بٹ جیسے مخلص لوگ پارٹی کا سرمایہ ہیں۔بیرسٹر امجد ملک نے مسلم لیگ ن یو اے ای کے جنرل سکرٹری چوہدری ظفر اقبال کے انتقال پر اظہار تعزیت بھی کیا۔