دبئی(جانب منزل نیوز) نبی آخر الزمان حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے جشن ولادت با سعادت کے سلسلہ میں عید میلاد النبیﷺ کی تقریب عجمان میں ہوئی جس کا اہتمام راجہ محمّد جمیل بنگیال نے کیا۔
عید میلاد النبی ﷺ کی محفل میں پاکستان سے مداحان رسول ﷺ محمد عثمان اور گل احید نے خصوصی طور پر شرکت کی اور حمد و نعت ﷺ سے حاضرین کے دلوں کو منور کیا۔
اس موقع پر امارات میں مقیم پاکستانی ثنا خوانوں نے بھی شرکت کی اور نعتیہ کلام سے لوگوں کا ایمان تازہ کر دیا۔
تقریب میں ملک دوست محمّد اعوان، محمد علی قادری، راجہ عابد حسین، عبدالمجید مغل، غلام مصطفیٰ مغل، راجہ ظہیر سملالوی، ملک فیاض احمد، ملک خادم شاہین، ملک شہزاد یونس، عتیق احمد، محمد ثقلین مہرو، حاجی محمد نواز، راجہ محمد نصیر، راجہ ابو بکراور دیگر بہت سے عاشقان رسول ﷺ نے شرکت کی۔
اس موقع پر مقررین نے سیرت النبی ﷺ کے بارے بیان کرتے ھوئے کہا کہ آپ ﷺ کی ولادت سے قبل عرب معاشرہ جاہلیت کی گہرائیوں میں تھا، عرب قبائل ایک دوسرے سے لڑتے جھگڑتے اور جنگ و جدل کرتے تھے۔ جہالت کا یہ حال تھا کہ وہ اپنی بچیوں کو زندہ دفن کر دیتے تھے لیکن آنحضور ﷺ کی ولادت کے بعد عرب معاشرہ میں جیسے سکون آ گیا۔
آج ہم اسلامی تعلیمات سے دور ہو کر پریشان ہیں اور قرآن سے رو گردانی کی وجہ سے دنیا میں ذلیل ہو رہے ہیں اگر آج بھی ہم اسوہ حسنہ کو اپنا لیں اور قرانی تعلیمات پر عمل کرنا شروغ کر دیں تو ہماری زندگیاں سنور سکتی ہیں۔
آخر میں اسکالر پروفیسر ڈاکٹرمحمد اکرم شہزاد نے پاکستان، متحدہ عرب امارات، اتحاد بین المسلمین اور حاضرین محفل کے لیے خصوصی دعا کی۔ محفل کے اختتام پر راجہ محمّد جمیل بنگیال نے پرتکلف ڈنر دیا۔