اسلام آباد (جانب منزل نیوز) یوا ے ای کی طرف سے پاکستان کے سیلاب متاثرین میں امداد کا سلسلہ جاری ہے۔ سیلاب متاثرین میں 1200 ٹن امدادی سامان تقسیم کیا جا رہا ہے۔
یواے ای سفارتخانے کی طرف سے کی گئی ٹویٹ کے مطابق سفارت خانہ اور کراچی میں قونصلیٹ جنرل اماراتی انسانی اور خیراتی تنظیموں کے ساتھ مل کر امداد کام کر رہے ہیں۔
اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے اور کراچی میں قونصلیٹ جنرل نے اماراتی انسانی اور خیراتی تنظیموں کے ساتھ مل کر پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لیے "ہم تمہارے ساتھ ہیں" اقدام کے تحت جمع کیے گئے 1,200 ٹن امدادی سامان کی تقسیم شروع کر دی ہے pic.twitter.com/diKngyKDGE
— UAE Embassy PK (@uaeembassyisb) October 8, 2022
سفارتخانے نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لیے ”ہم تمہارے ساتھ ہیں ” اقدام کے تحت جمع کیے گئے 1,200 ٹن امدادی سامان کی تقسیم شروع کر دی ہے۔