اسلام آباد (جانب منزل نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آرمی چیف اور چیئرمین پی ٹی آئی کی دو ملاقاتیں ہوئی ہیں۔نتائج کے بارے میں ہمیں کچھ علم نہیں۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نجی چینل کو انٹرویو میں کہا کہ ہماری اطلاعات ہیں کہ آرمی چیف اور عمران خان کے درمیان دو ملاقاتیں ہوئیں۔
ایک سوال کہ صدر ملکت عارف علوی نے عمران خان اور آرمی چیف کے درمیان جو ثالثی کا کردار ادا کیا اس کے بارے میں آپکو اعتماد میں رکھا گیا؟
اس کے جواب میں وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آفیشلی (سرکاری سطح پر) نہیں مگر ہماری اپنی رسائی ہے ہماری اپنی اتنی 30 سے 35 سال انٹیلی جنس ہو چکی ہے کہ ہمیں پتہ تھا اور ہماری اطلاع کے مطابق دو ملاقاتیں ہوئیں۔ ملاقات کے نتیجے کے بارے میں انہیں علم نہیں ہے۔