نیویارک: متحدہ عرب امارات پاکستان کے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے پیش پیش ہے۔ اقوام متحدہ میں بھی یواے ای کے نمائندہ نے پاکستان کی امداد کے لیے آواز اٹھائی ہے۔
پاکستان میں یواے ای کے سفارتخانے کی طرف سے کیے ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کی امداد کیلئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران پاکستان کے ساتھ اپنی یکجہتی اور اسکو ہنگامی انسانی امداد فراہم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
متحدہ عرب امارات نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کی امداد کیلئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاسکے دوران، پاکستان کے ساتھ اپنی یکجہتی اور اسکو ہنگامی انسانی امداد فراہم کرنے کی اہمیت پر زور دیا، اور یہ کہ موسمیاتی آفات سے نمٹنے کیلئے مربوط بین الاقوامی کوششوں اور عملی حل کی ضرورت ہے pic.twitter.com/Owmva4wxcz
— UAE Embassy PK (@uaeembassyisb) October 8, 2022
متحدہ عرب امارات کی نمائندہ نے کہا کہ موسمیاتی آفات سے نمٹنے کیلئے مربوط بین الاقوامی کوششوں اور عملی حل کی ضرورت ہے۔