ابوظہبی (جانب منزل نیوز) ابوظہبی کے محکمہ بلدیات و ٹرانسپورٹ کے انٹیگریٹڈ ٹرانسپورٹ سینٹر (آئی ٹی سی) نے8 اکتوبر کو پیغمبر اسلام حضرت محمد کے یوم ولادت کی تعطیل کے دوران اپنے کسٹمرہیپی نیس سنٹرز، سرفیس پارکنگ، درب ٹول گیٹس اور پبلک بسوں کے اوقات کار اورآپریشن کا اعلان کیا ہے۔
آئی ٹی سی نے کہا کہ ابوظہبی میں کسٹمرہیپی نیس سنٹرز8 اکتوبر بروز ہفتہ بند رہیں گے۔ تاہم صارفین آئی ٹی سی کی خدمات کے لیے اس کے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر اس کی ویب سائٹ کے ذریعے اور درب اور دربی سمارٹ ایپس پر درخواست دے سکیں گے۔
صارفین محکمہ بلدیات و ٹرانسپورٹ کے یونیفائیڈ سروس سپورٹ سنٹر سے اس کے ٹول فری نمبر 800850 اورٹرانس ے ڈی 600535353 پر رابطہ کر سکتے ہیں، جو 24/7 دستیاب ہیں۔
ہفتہ سے 10 اکتوبر بروز پیر صبح 7:59 بجے تک تعطیل کے دوران سرفیس پارکنگ مفت ہو گی۔ سرکاری تعطیل کے دوران المصفح ایم 18 ٹرک پارکنگ لاٹ پر پارکنگ بھی مفت ہوں گی۔
اس سلسلے میں آئی ٹی سی نے ڈرائیورکو ہدایت کی ہے کہ وہ ممنوعہ علاقوں میں پارکنگ اور ٹریفک کی نقل و حرکت میں رکاوٹ بننے سے گریز کریں۔ ڈرائیورز کو یہ بھی تاکید کی گئی ہے کہ وہ مقررہ علاقوں میں مناسب طریقے سے پارکنگ کریں اور رات 9 بجے سے صبح 8 بجے تک رہائشی پارکنگ کی جگہوں پر پارکنگ سے گریز کریں۔
آئی ٹی سی نے اعلان کیا کہ درب ٹول گیٹ سسٹم ہفتہ کی تعطیل کے دوران مفت رہے گا، اور پیر کو معمول کے مصروف اوقات کے دوران (صبح 07:00 سے صبح 9:00 بجے تک اور شام 5:00 بجے سے شام 00 7 بجے تک چارجز کی دوبارہ وصولی شروع ہوگی)۔
ابوظہبی میں پبلک بس سروسز کے آپریٹنگ اوقات کے حوالے سے آئی ٹی سی نے کہا کہ بس سروسز پورے ہفتے معمول کے مطابق مربوط شیڈول کی بنیاد پر چلیں گی۔