لندن (جانب منزل نیوز) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے لندن پہنچ گئی ہیں۔اپنے والد میاں محمد نواز شریف سے تین سال بعد ملاقات کی ہے۔ نواز شریف نے مریم نواز کو گلے لگایا۔
مریم نواز لندن میں والد کی رہائش گاہ ایون فیلڈ پہنچیں جہاں انہوں نے نواز شریف سے ملاقات کی۔ تصویر میں مریم کو والد نواز شریف کے گلے لگے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
یاد رہے کہ مریم نواز،اپنی بیمار والدہ کو چھوڑ کر 4 برس قبل نواز شریف کے ہمراہ پاکستان گئی تھیں۔ مریم کی نواز شریف سے آخری ملاقات کو بھی تقریباً تین برس ہوچکے۔پاکستان سے روانگی سے قبل انہوں نے کہا تھا کہ وہ والد سے ملنے کیلئے بے چین ہیں۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز تقریباً ایک ماہ لندن میں قیام کریں گی جس کے بعد ان کا اپنے والد نواز شریف کے ہمراہ وطن واپس آنے کا امکان ہے۔