دبئی (جانب منزل نیوز) ورلڈ میمن آرگنائزیشن گلوبل یوتھ ونگ کا اجلاس دبئی میں ہوا ۔اجلاس میں امارات کا قومی ترانہ بھی پلے کیا گیا۔ پاکستان ، بھارت اور جنوبی افریقا سے شروع ہونے والی مہم “اپنے مرحوم رشتہ دار کے نام پر درخت لگائیں” کی کامیابی کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔
میمن کمیونٹی کی طرف سے اب تک اپنے مرحوم رشتہ داروں کے نام تین لاکھ سے زائد درخت لگانے کا اعلان کیا گیا۔ شرکا نے میمن کمیونٹی کی فلاح کیلئے ایک کروڑ ڈالربھی دینے کا اعلان کیا۔
شرکا کو ایم ٹین لیگ پر بھی اپ ڈیٹ کیا گیا جس میں کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کو شامل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ ایونٹ کو ASports پر نشر کیا جائے گا۔
اجلاس میں میمن آرگنائزیشن کی طرف سے جاری مختلف فلاحی تنظیموں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔رمضان افطار مہم اور میمن یوتھ کلب پر بھی بریفنگ دی گئی ۔