دبئی (جانب منزل نیوز) ڈینوب پراپرٹیز کا ڈینوب پراپرٹیز کا 52 کروڑ 50 لاکھ درہم کا “اوپلز” منصوبہ لانچنگ کے پہلے دن ہی فروخت ہوگیا۔ 2022 میں ڈینوب کا یہ تیسرا پروجیکٹ تھا۔ سیلز مہم کے آغاز کے چند گھنٹے میں ہی اوپلز کی مکمل انوینٹری فروخت ہوگئی کیونکہ ڈینوب پراپرٹیز پر عوامی اعتماد اور سرمایہ کاروں کا اعتماد مسلسل بڑھ رہا ہے ۔
اوپلز دو بلندو بالا ٹاورز پر مشتمل رہائشی بلڈنگ ہے ٹاور اے اور بی سمارٹ ہوم سسٹم سے لیس ہے۔ ٹاورز کو جوڑنے والا کراؤن انفینٹی پول، جاگنگ ٹریک اور پارٹی ایریا کے ساتھ ہیلتھ کلب بھی ہے۔ پہلی منزل پر سوئمنگ پول ہے۔ سنیما ، سکائی برج ، جوس بار اور کیفے سب کچھ ان ٹاورز میں ملے گا۔
اوپلز ڈینیوب پراپرٹیز کے ذریعے شروع کیا گیا18 واں منصوبہ ہے۔ اس نے اب تک 13 پروجیکٹس مکمل کرکے صارفین کے حوالے کردیے ہیں۔ یہ ریکارڈ ڈینوب کوڈیلیوری کے لحاظ سے سب سے کامیاب ڈویلپرز میں سے ایک بناتا ہے۔
اوپلز کے ساتھ ڈینوب پراپرٹیز کا فی الحال ڈویلپمنٹ پورٹ فولیو 8,847 یونٹس سے زیادہ ہے جس کی مجموعی فروخت کی قیمت 6.17 ارب درہم سے زیادہ ہے۔ ڈینوب نے اب تک 3.63 ارب درہم کی مشترکہ سیلز ویلیو کے ساتھ 4,556 یونٹس ڈیلیور کیے ہیں ۔
ڈینوب گروپ کے بانی اور چیئرمین رضوان ساجن نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ سرمایہ کار، اختتامی صارفین اور بروکرز کچھ عرصے سے نئے پروجیکٹ میں اپارٹمنٹس بک کرنے کا انتظار کر رہے ہیں کیونکہ اوپلز کے بارے میں بات مارکیٹ میں آ چکی ہے۔
فروخت کا اعلان ہوتے ہی اختتامی صارفین، سرمایہ کاروں اور بروکرز نے اوپلز کو ہاتھوں ہاتھ لیا اور منصوبہ مکمل طور پر فروخت ہو گیا ہے. مارکیٹ کے موجودہ حالات میں لانچ کے وقت یہ سیل آؤٹ صارفین کے ہم پر اعتماد اور مناسب قیمت پرمعیار کے مطابق اور ایک فیصد ماہانہ ادائیگی کے منصوبے پر پرتعیش جائیدادیں فراہم کرنے کی ہماری صلاحیت پر ان کے بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے ۔
ہندوستانی کامیڈین اور اداکار کیکو شاردا نے اوپلز کی لانچنگ تقریب میں شرکت کی جو دبئی کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی تاریخ میں سب سے کامیاب لانچنگ ایونٹ میں سے ایک ہے۔ کیکو شاردا بالی ووڈ کی ان بہت سی مشہور شخصیات میں سے ایک ہیں جنہوں نے ڈینوب پراپرٹیز کے گھروں میں سرمایہ کاری کی ہے۔
اوپلز800,000 مربع فٹ کے تعمیر شدہ رقبے کے ساتھ، دبئی ہلز اسٹیٹ کے سامنے دبئی سائنس پارک میں 66,985 مربع فٹ اراضی پر تیار کیا جائے گا۔ اس میں دو 19 منزلہ ٹاورز نیچے ایک پوڈیم کے ذریعے جڑے ہوئے ہیں اور اوپر ایک اسکائی برج ہے جو پینٹ ہاؤسز، عام استعمال کی سہولیات اور عمارت کے چاروں اطراف محلے کے شاندار نظارے پیش کرتا ہے۔
یہ منصوبہ2025 میں مکمل ہونے پر575 گھر فراہم کرے گا جن میں 261 سٹوڈیو اپارٹمنٹس،206 ایک بیڈروم اپارٹمنٹس، 69 دو بیڈروم اپارٹمنٹس، 18 کنڈومینیمز اور چار پینٹ ہاؤسز شامل ہیں۔