دبئی (جانب منزل نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن یواے ای کے جنرل سیکرٹری چودھری ظفر اقبال کے انتقال پر پاکستان مسلم لیگ ن یواے ای کی سینئر قیادت نے ان کے صاحبزادوں چودھری عقیل اور چودھری نبیل سے تعزیت کی۔
مسلم لیگ ن نے چودھری ظفر اقبال کے لیے تعزیتی اجلاس منعقد کیا جس میں صدر غلام مصطفیٰ مغل ، سینئر نائب صدر خواجہ عبدالوحید پال ، سینئر نائب صدر چودھری عبدالغفار، مرکزی نائب صدر چودھری صغیر احمد ، کواڈینیٹر بحرین و یواے ای ملک دوست اعوان ، سیکرٹری سوشل میڈیا محمد نعیم ،ام القوین کے صدر سرفراز مغل اور دیگرنے شرکت کی۔
اجلاس میں چودھری ظفر اقبال کی پارٹی ک لیے خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا اور ان کی مغفرت کیلئے دعا کی گئی۔