صفحہ اول - اردوJM
جمعہ 17 جولائی 2026ء
متحدہ عرب امارات

دبئی: 70 لاکھ سے زائد انٹری اور رہائشی اجازت نامے جاری

جمعہ 17 جولائی 2026ء


دبئی: 70 لاکھ سے زائد انٹری اور رہائشی اجازت نامے جاری


دبئی : متحدہ عرب امارات کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف آئیڈینٹیٹی اینڈ فارنرز افیئرز، دبئی  نے سال 2026 کے پہلے نصف کے دوران اپنی کارکردگی کی تفصیلات جاری کر دی ہیں، جن کے مطابق ادارے نے سات ملین سے زائد انٹری پرمٹس اور رہائشی اجازت نامے جاری کرتے ہوئے حکومتی خدمات کی فراہمی میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔


ادارے کے مطابق جنوری سے جون 2026 کے دوران 10 لاکھ 51 ہزار 978 نئے رہائشی اجازت نامے جاری کیے گئے، جبکہ 9 لاکھ 10 ہزار 552 رہائشی اجازت ناموں کی تجدید کی گئی۔ اسی عرصے میں 50 لاکھ 78 ہزار 78 انٹری پرمٹس بھی جاری کیے گئے۔


جی ڈی آر ایف اے دبئی نے اس دوران اپنی خدمات میں 100 فیصد ڈیجیٹل تبدیلی مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ 100 فیصد سروس تکمیل کی شرح بھی برقرار رکھی۔ ادارے کے مطابق درخواستوں کی اوسط تکمیل کا وقت چار منٹ سے بھی کم رہا، جبکہ صارفین کے اطمینان کی شرح 95 فیصد ریکارڈ کی گئی، جو دبئی کی جدید، تیز رفتار اور مؤثر حکومتی خدمات کی عکاسی کرتی ہے۔


بیان میں کہا گیا ہے کہ ان نتائج سے دبئی کے ویزا اور انٹری پرمٹ نظام میں مسلسل ترقی کا اظہار ہوتا ہے، جبکہ جنرل ڈائریکٹوریٹ آف آئیڈینٹیٹی اینڈ فارنرز افیئرز دبئی مختلف اقسام کے ویزا اور انٹری پرمٹ خدمات کے ذریعے امارت کی اقتصادی، سیاحتی اور سرمایہ کاری کی ترقی میں اپنا مؤثر کردار ادا کر رہا ہے