صفحہ اول - اردوJM
جمعہ 17 جولائی 2026ء
پاکستان

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی شنگھائی میں انڈونیشیا کے وزیر برائے اقتصادی امور سے ملاقات

جمعہ 17 جولائی 2026ء


نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی شنگھائی میں انڈونیشیا کے وزیر برائے اقتصادی امور سے ملاقات

اسلام آباد :نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ شنگھائی میں ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کوآپریشن آرگنائزیشن کے موقع پر اپنے دوست، انڈونیشیا کے وزیر برائے اقتصادی امور ایرلانگا ہرتارتو سے ملاقات کرکے خوشی ہوئی۔

جمعہ کو سماجی رابطہ کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں نائب وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور ترجیحی شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ باہمی دلچسپی کے علاقائی اور کثیرالجہتی امور پر بھی گفتگو کی۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم نے دسمبر 2025 میں انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو کے پاکستان کے تاریخی دورے کے دوران طے پانے والی مفاہمتوں پر عمل درآمد، اہم اقتصادی اور ترقیاتی نتائج کا بھی جائزہ لیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ انہیں دونوں برادر ممالک کے لیے عملی اور ٹھوس نتائج میں تبدیل کیا جائے گا۔