صفحہ اول - اردوJM
جمعہ 17 جولائی 2026ء
پاکستان

مبلغ یورپ مفتی اختر علی کا ریان اسلامک سنٹر قصور کا دورہ

جمعہ 17 جولائی 2026ء


مبلغ یورپ مفتی اختر علی کا ریان اسلامک سنٹر قصور کا دورہ

قصور (جانب منزل نیوز) مبلغ یورپ اور سجادہ نشین محدت قصوری صاحبزادہ پیر مفتی اختر علی قادری نے قصور میں اسلامی علوم و فنون کے ادارے ریان اسلامک سنٹر کا دورہ کیا۔ سنٹر میں دی جانے والی تعلیم اور علم کے فروغ کے لیے کی جانے والی کاوشوں پر منتظمین ریان اسلامک سنٹر کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ 


سی ای او صاحبزادہ حافظ جمیل احمد قادری نے مفتی اختر علی قادری کو ریان اسلامک سنٹر کا تفصیلی دورہ کرایا اور تعلیمی حوالے سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر صاحبزادہ پیر قاری ارشاد علی قادری، معروف عالم دین اور ماہر تعلیم ڈاکٹر معظم حسین ضیغم اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔ مہمان خصوصی پر مفتی اختر علی قادری نے اساتذہ اور طلبہ سے ملاقات کی اور اس امر کا اظہار کیا کہ تعلیم ہی کامیابی کی علامت اور ضمانت ہے۔ نوجوان نسل کو دینی علوم کے ساتھ ساتھ عصری علوم کے بارے میں بھی آگاہی دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔


انہوں نے ریان اسلامک سنٹر میں جدیدعلوم اور دیگر شعبہ جات میں کی جانے والی کاوشوں پر سی ای او حافظ جمیل احمد قادری کو خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ ریان اسلامک سنٹر علم کے فروغ کے لیے شاندار کارہائے نمایاں انجام دے گا۔ استقبالیہ میں طلبہ کو معاشرے کا بہترین فرد بننے کے لیے خصوصی لیکچر بھی دیا گیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی کو ریان اسلامک سنٹر کے سی ای او حافظ صاحبزاد جمیل احمد قادری، بیوروچیف آج نیوز یو اے ای حافظ زاہد علی اور دیگر مہمانوں نے گلدستے پیش کیے۔ اور اس امر کا اظہار کیا کہ ریان اسلامک سنٹر تعلیم کے فروغ کے لیے اپنی بہترین کاوشیں عمل میں لائے گا۔