منگل 14 جولائی 2026ء
اسلام آباد : وفاقی کابینہ میں شمولیت کےلیے زیر غور نئے نام سامنے آگئے جبکہ جن وزرا کی کارکردگی بہتر نہیں ان سے عہدے واپس لیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایاکہ وفاقی کابینہ کےلیے رانا ادارت شریف، وجیہہ قمر کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے، علی زاہد، رانا احسان افضل کے نام بھی زیر غور ہیں۔
ذرائع کے مطابق اختیار ولی، نوشین افتخار، عبدالرحمان کانجو کو بھی کابینہ میں شامل کیے جانے پر غور کیا جارہا ہے، شمائلہ رانا،فیصل سبزواری، مختار ملک، آمنہ بتول کی بھی شمولیت متوقع ہے۔
ذرائع نے بتایاکہ سینیٹر شاہزیب درانی، سینیٹر افنان اللہ، سینیٹربشریٰ انجم کو ذمہ داری ملنے کا امکان ہے، نئے شامل ہونے والےارکان کو وزیرمملکت کا عہدہ دیا جائےگا۔
ذرائع کے مطابق ناقص کارکردگی دکھانے والے وزراء سے قلمدان واپس لیے جانے کا امکان ہے، قومی خزانے پر مالی بوجھ کم کرنےکےلیے بعض وزارتوں کوضم کیا جائےگا۔
انگلینڈ میں گرمی سے مئی اور جون میں 2700 ہلاکتیں ہوئیں: رپورٹ
خراب کارکردگی دکھانے والے وزرا کو کابینہ سے نکالنے کا فیصلہ
دبئی : بھارتی شہری نے 3 کروڑ درہم کی لاٹری جیت لی
این سی سی آئی اے کی کارروائی ، کراچی سے بڑا ہیکر گرفتار
ڈیجیٹل فراڈ میں پاکستان دنیا کا غیر محفوظ ترین ملک قرار
10 کروڑ سے زائد کی بینک ٹرانزکشن کی معلومات ایف بی آر کو فراہم کرنا لازمی قرار
مدینہ منورہ میں کل سے نادرا خدمات کا سلسلہ بحال
منی لانڈرنگ : نجی کمپنی کے سی ای او سمیت پانچ ملزمان کی عبوری ضمانتیں خارج