منگل 14 جولائی 2026ء
لندن: انگلینڈ اور ویلز میں مئی جون کی شدید گرمی سے ممکنہ طورپر 2700 افراد ہلاک ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن امپریل کالج ،میٹ آفس اور لندن اسکول آف ہائی جین اینڈ ٹراپیکل میڈیسن کےماہرین نے مئی اور جون کی گرمی سے انگلینڈ اور ویلز میں 2700 شہریوں کی ہلاکت کا اندازہ لگایا ہے۔
رپورٹس کے مطابق 21 تا 29 مئی 550 اور 18 تا 28 جون 2200 افراد ہلاک ہوئے جب کہ جون میں پڑنے والی گرمی نے 50 سالہ ریکارڈ بھی توڑ دیا تھا۔
پروفیسر فیڈی اوٹو کا کہنا ہےکہ زیادہ اموات جون میں ہوئیں، جب درجہ حرارت 37.7 سینٹی گریڈ تک جا پہنچا تھا۔
انہوں نے کہا کہ مکمل طور پر صحت مند افراد بھی گرمی سے خود کو محفوظ نہ سمجھیں، مستقبل میں گرمی کی لہریں زیادہ عام ہوسکتی ہیں۔
ماہرین کے مطابق گرمی کی دونوں لہریں ہیٹ ڈوم کی وجہ سے پیدا ہوئیں، شدید گرمی، دل کے دورے، فالج اور دیگر جان لیوا بیماریوں کا سبب بن سکتی ہے، شدید گرمی خاموش قاتل ہے جو صحت مند افراد کو بھی متاثر کرسکتی ہے۔
انگلینڈ میں گرمی سے مئی اور جون میں 2700 ہلاکتیں ہوئیں: رپورٹ
خراب کارکردگی دکھانے والے وزرا کو کابینہ سے نکالنے کا فیصلہ
دبئی : بھارتی شہری نے 3 کروڑ درہم کی لاٹری جیت لی
این سی سی آئی اے کی کارروائی ، کراچی سے بڑا ہیکر گرفتار
ڈیجیٹل فراڈ میں پاکستان دنیا کا غیر محفوظ ترین ملک قرار
10 کروڑ سے زائد کی بینک ٹرانزکشن کی معلومات ایف بی آر کو فراہم کرنا لازمی قرار
مدینہ منورہ میں کل سے نادرا خدمات کا سلسلہ بحال
منی لانڈرنگ : نجی کمپنی کے سی ای او سمیت پانچ ملزمان کی عبوری ضمانتیں خارج