جمعہ 17 جولائی 2026ء
بارسلونا: نوجوان صدارتی ایوارڈ اور تمغۂ امتیاز یافتہ بزنس مین چوہدری امانت حسین مہر کے نئے ’’سانتا گلوریا کافی اینڈ بیکری‘‘ کی شاندار افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ مہمان خصوصی قونصل جنرل بارسلونا مراد علی وزیر تھے۔
تقریب میں خوسے ماریا سالہ سابق سینیٹر، سوشلسٹ پارٹی اسپین، ارنیستو کاریون رکن کاتالان پارلیمنٹ ، کارلوس توسکیت صدر بینک میدیالان، پیرا پوخاداس اور جیما بینک میدیالان سمیت متعدد ہسپانوی اور پاکستانی سیاسی، کاروباری اور سماجی شخصیات نے خصوصی شرکت کی اور چوہدری امانت حسین مہر کو اس کامیاب کاروباری منصوبے کے آغاز پر مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر فرنانڈو ساسیڈو ڈائریکٹر فرنچائزز، سانتا گلوریا، جارج باندا ڈائریکٹر، ٹیکنیکل ڈیپارٹمنٹ، فوڈ باکس، فرانسیسک کوڈینا ڈائریکٹر، شعبۂ توسیع، ساندرا پالومار ڈائریکٹر، شعبۂ آپریشنز اور لوئیس مینا ڈائریکٹر، شعبۂ تربیت بھی موجود تھے۔
قونصل جنرل آف پاکستان بارسلونا مراد علی وزیر نے ربن کاٹ کر کیفے کا باقاعدہ افتتاح کیا اور چوہدری امانت حسین مہر کو نئی کاروباری کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ بیرونِ ملک پاکستانی کاروباری شخصیات اپنی محنت، لگن اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ذریعے نہ صرف پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کر رہی ہیں بلکہ اسپین کی معیشت اور کاروباری میدان میں بھی نمایاں کردار ادا کر رہی
ہیں۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ پاکستانی کمیونٹی کی ایسی کامیاب کاروباری کاوشیں نہ صرف اسپین میں پاکستان کا مثبت تشخص مزید اجاگر کرتی ہیں بلکہ نئی نسل کے لیے محنت، دیانت اور کامیابی کی ایک روشن مثال بھی ہیں۔
دبئی: 70 لاکھ سے زائد انٹری اور رہائشی اجازت نامے جاری
یورپی یونین کی جی ایس پی پلس رپورٹ : پاکستان کی معاشی پیش رفت کی تعریف
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی شنگھائی میں انڈونیشیا کے وزیر برائے اقتصادی امور سے ملاقات
وزیر اعظم سے "اُڑان اوورسیز پاکستان سمر اسکالرز پروگرام" کے اسکالرز کی ملاقات
بارسلونا میں ’’سانتا گلوریا کافی اینڈ بیکری‘‘کا شاندار افتتاح
مبلغ یورپ مفتی اختر علی کا ریان اسلامک سنٹر قصور کا دورہ
انگلینڈ میں گرمی سے مئی اور جون میں 2700 ہلاکتیں ہوئیں: رپورٹ
خراب کارکردگی دکھانے والے وزرا کو کابینہ سے نکالنے کا فیصلہ