پیر, نومبر 2, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

بابر اعظم سپر اسٹار ہیں، ان کے خلاف تنقید میں حسد اور ذاتی مفادات شامل نہ کیے جائیں: عماد وسیم

نومبر 1, 2026
بابر اعظم سپر اسٹار ہیں، ان کے خلاف تنقید میں حسد اور ذاتی مفادات شامل نہ کیے جائیں: عماد وسیم

لاہور (جانِب منزل نیوز) سابق پاکستانی آل راؤنڈر عماد وسیم نے قومی کرکٹ اسٹار بابر اعظم پر ہونے والی تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بابر اعظم پاکستان کے سپر اسٹار اور بہترین ون ڈے بیٹرز میں سے ایک ہیں، ان کی گزشتہ ایک دہائی کی کارکردگی اور کامیابیوں کو نظرانداز نہیں کیا جانا چاہیے۔
عماد وسیم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ بابر اعظم کو اپنے ہی شائقین اور سابق کرکٹرز کی جانب سے جس شدت سے تنقید کا سامنا ہے، وہ سمجھ سے بالاتر ہے۔
عماد وسیم کا کہنا تھا کہ کسی بھی کھلاڑی کی فارم، تکنیک اور کارکردگی کا تجزیہ کرنا کرکٹ کا حصہ ہے اور کوئی بھی کھلاڑی تنقید سے بالاتر نہیں۔
تاہم ذاتی مفادات، حسد اور کردار کشی کو کرکٹ تجزیے کا نام دینا مناسب نہیں۔ بابر اعظم جیسے قومی اسٹارز کو مشکل وقت میں نیچا دکھانے کے بجائے ان کی کمزوریوں کی نشاندہی کرکے مثبت تجاویز دی جانی چاہئیں۔
پاکستان نے انگلینڈ اور سری لنکا کے خلاف ون ڈے سہ ملکی سیریز جیت لی، تاہم بابر اعظم کی بیٹنگ فارم بدستور زیر بحث ہے۔
سری لنکا کے خلاف فائنل میں بابر اعظم بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے، لیکن پاکستان نے فخر زمان کی شاندار 127 رنز کی اننگز کی بدولت تین وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔
عماد وسیم نے زور دیا کہ پاکستان کو اپنے اسٹار کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے، نہ کہ مشکل وقت میں انہیں تنقید کا نشانہ بنا کر ان کی سابقہ کامیابیوں کو فراموش کردیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ تنقید کرکٹ کا حصہ ہے، لیکن کھلاڑی کی ماضی کی خدمات اور کامیابیوں کا احترام بھی ضروری ہے۔ بابر اعظم کو بھی اپنی بہترین فارم میں واپسی کے لیے جلد نمایاں کارکردگی دکھانا ہوگی۔

Facebook X Instagram Instagram

Follow Us - jmurdu.com

Previous Post

یو اے ای میں نومبر کا آغاز، نئے قوانین اور اہم سہولتیں نافذ

Next Post

یو اے ای میں ہولو گولڈ جیولری مقبول، کم وزن میں بڑے ڈیزائن خریداروں کی توجہ کا مرکز

Related Posts

سعودی عرب میں انسدادِ بدعنوانی مہم، 174 سرکاری ملازمین گرفتار
تازہ ترین

سعودی عرب میں انسدادِ بدعنوانی مہم، 174 سرکاری ملازمین گرفتار

نومبر 1, 2026
غزہ کے لیے شارجہ سے 140 ٹن امدادی سامان روانہ کرنے کی تیاری مکمل
تازہ ترین

غزہ کے لیے شارجہ سے 140 ٹن امدادی سامان روانہ کرنے کی تیاری مکمل

نومبر 1, 2026
آئرلینڈ کی اولمپک ایتھلیٹ سائرہ میگیان 34 برس کی عمر میں چل بسیں
تازہ ترین

آئرلینڈ کی اولمپک ایتھلیٹ سائرہ میگیان 34 برس کی عمر میں چل بسیں

نومبر 1, 2026
سعودی آرامکو کا اے آئی کمپنی ہیومین میں 49 فیصد حصص خریدنے کا اعلان
تازہ ترین

سعودی آرامکو کا اے آئی کمپنی ہیومین میں 49 فیصد حصص خریدنے کا اعلان

نومبر 1, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved