اتوار, نومبر 1, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

غزہ کے لیے شارجہ سے 140 ٹن امدادی سامان روانہ کرنے کی تیاری مکمل

نومبر 1, 2026
غزہ کے لیے شارجہ سے 140 ٹن امدادی سامان روانہ کرنے کی تیاری مکمل

شارجہ (جانب منزل نیوز ) متحدہ عرب امارات کی جانب سے فلسطینی عوام کی امداد کا سلسلہ جاری ہے۔ شارجہ چیریٹی انٹرنیشنل نے آپریشن گیلنٹ نائٹ 3 کے تعاون سے غزہ کے متاثرہ خاندانوں کے لیے تقریباً 140 ٹن امدادی سامان کی کھیپ تیار کرلی ہے، جو خصوصی کارگو طیارے کے ذریعے غزہ بھیجی جائے گی۔
امدادی سامان میں بچوں، خواتین اور مردوں کے لیے گرم ملبوسات، خوراک، کمبل اور سردی سے بچاؤ کی دیگر ضروری اشیا شامل ہیں۔ شارجہ چیریٹی انٹرنیشنل کے چیئرمین شیخ صقر بن محمد القاسمی نے شارجہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کارگو ولیج میں امدادی سامان کی تیاری کا معائنہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ’وارم ونٹر فار غزہ‘ مہم کا مقصد موسم سرما میں فلسطینی خاندانوں کی ضروریات پوری کرنا اور ان کی مشکلات کم کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔
ادارے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عبداللہ سلطان بن خادم کے مطابق شارجہ چیریٹی انٹرنیشنل تقریباً 50 ہزار گرم ملبوسات کے علاوہ کمبل اور دیگر ضروری سامان بھی فراہم کررہی ہے۔
حکام کے مطابق متحدہ عرب امارات اب تک غزہ کے لیے 136 ہزار ٹن سے زائد انسانی امداد فراہم کرچکا ہے، جس کی مجموعی مالیت تقریباً 4.3 ارب ڈالر ہے۔ امدادی سرگرمیوں کا مقصد متاثرہ فلسطینی عوام بالخصوص بچوں، خواتین اور بزرگوں کو بنیادی ضروریات کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔

Facebook X Instagram Instagram

Follow Us - jmurdu.com

Previous Post

آئرلینڈ کی اولمپک ایتھلیٹ سائرہ میگیان 34 برس کی عمر میں چل بسیں

Next Post

سعودی عرب میں انسدادِ بدعنوانی مہم، 174 سرکاری ملازمین گرفتار

Related Posts

سعودی عرب میں انسدادِ بدعنوانی مہم، 174 سرکاری ملازمین گرفتار
تازہ ترین

سعودی آرامکو کا اے آئی کمپنی ہیومین میں 49 فیصد حصص خریدنے کا اعلان
تازہ ترین

سعودی آرامکو کا اے آئی کمپنی ہیومین میں 49 فیصد حصص خریدنے کا اعلان

نومبر 1, 2026
معروف ہالی ووڈ ڈائریکٹر مائیکل مین فائرنگ رینج میں حادثے کا شکار
تازہ ترین

معروف ہالی ووڈ ڈائریکٹر مائیکل مین فائرنگ رینج میں حادثے کا شکار

نومبر 1, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved