پیر, نومبر 2, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

یو اے ای میں نومبر کا آغاز، نئے قوانین اور اہم سہولتیں نافذ

نومبر 1, 2026
یو اے ای میں نومبر کا آغاز، نئے قوانین اور اہم سہولتیں نافذ

دبئی (جانِب منزل نیوز) متحدہ عرب امارات میں نومبر 2026 کا آغاز اہم تبدیلیوں اور نئی سہولتوں کے ساتھ ہوگیا۔ دبئی میں پانچ اہم سڑکوں پر رفتار کی حدیں تبدیل، جانوروں کے علاج میں مخصوص اینٹی بائیوٹک کے استعمال پر پابندی نافذ جبکہ ابوظہبی میں اتحاد ریل کے دو نئے مسافر اسٹیشن رواں ماہ کھولے جائیں گے۔
دبئی میں یکم نومبر سے پانچ اہم شاہراہوں پر رفتار کی نئی حدیں نافذ کردی گئی ہیں۔ الرباط اسٹریٹ پر رفتار 100 سے کم کرکے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح اسٹریٹ پر 80 سے کم کرکے 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کردی گئی ہے۔
دوسری جانب العسیل اسٹریٹ پر رفتار 60 سے بڑھا کر 80، المستقبل اسٹریٹ اور لطیفہ بنت حمدان اسٹریٹ پر 60 سے بڑھا کر 70 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کی گئی ہے۔
متحدہ عرب امارات میں جانوروں کے علاج کے لیے سیپروفلوکساسین نامی اینٹی بائیوٹک کے استعمال پر یکم نومبر سے ملک گیر پابندی نافذ ہوگئی ہے۔ اقدام کا مقصد اینٹی مائیکروبیل مزاحمت کی روک تھام اور ادویات کے ذمہ دارانہ استعمال کو فروغ دینا ہے۔
دبئی میں 2026-27 کا سرمائی کیمپنگ سیزن یکم نومبر سے شروع ہوکر 30 اپریل 2027 تک جاری رہے گا۔ رواں سال کیمپنگ مقامات کی تعداد بڑھا کر 600 کردی گئی ہے جبکہ کاروان پلاٹس اور روزانہ کرائے پر کیمپنگ کی نئی سہولتیں بھی متعارف کرائی گئی ہیں۔
ابوظہبی کے علاقے الظفرہ میں سفری سہولتوں کو مزید بہتر بنانے کے لیے اتحاد ریل کے دو نئے مسافر اسٹیشن زاید سٹی اور لیوا میں 30 نومبر کو کھولے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ نئے اسٹیشنز سے مغربی ابوظہبی میں آمدورفت اور علاقائی رابطوں میں بہتری آئے گی۔
متحدہ عرب امارات میں 3 نومبر کو فلیگ ڈے قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔ سرکاری اداروں، اسکولوں، دفاتر اور مختلف کمیونٹیز میں پرچم کشائی کی تقریبات منعقد ہوں گی۔ فلیگ ڈے قومی اتحاد اور حب الوطنی کی علامت ہے، تاہم اس موقع پر معمول کے کاروباری اور دفتری امور جاری رہیں گے۔
دبئی فٹنس چیلنج 29 نومبر تک جاری رہے گا جبکہ دبئی رائیڈ یکم نومبر کو شیخ زاید روڈ پر منعقد ہوگی۔ ابوظہبی میں 2 سے 5 نومبر تک عالمی توانائی نمائش ADIPEC 2026 منعقد ہوگی۔
دبئی ڈیزائن ویک 3 سے 8 نومبر، شارجہ انٹرنیشنل بک فیئر 4 سے 15 نومبر اور دبئی رَن 22 نومبر کو شیڈول ہے۔ دبئی انٹرنیشنل بوٹ شو 25 سے 29 نومبر تک دبئی ہاربر میں منعقد ہوگا جبکہ ابوظہبی کا مدر آف دی نیشن فیسٹیول 28 نومبر سے شروع ہوکر جنوری 2027 تک جاری رہے گا۔
متحدہ عرب امارات میں نومبر کے دوران ہونے والی یہ تبدیلیاں شہریوں، رہائشیوں اور سیاحوں کے لیے سفری سہولتوں، تفریحی سرگرمیوں اور روزمرہ زندگی میں اہم پیش رفت قرار دی جارہی ہیں۔

Facebook X Instagram Instagram

Follow Us - jmurdu.com

Previous Post

دبئی کے شہری کا منفرد شوق، گھر میں ایئر بس اے 380 کا لگژری کیبن تیار

Next Post

بابر اعظم سپر اسٹار ہیں، ان کے خلاف تنقید میں حسد اور ذاتی مفادات شامل نہ کیے جائیں: عماد وسیم

Related Posts

سعودی عرب میں انسدادِ بدعنوانی مہم، 174 سرکاری ملازمین گرفتار
تازہ ترین

سعودی عرب میں انسدادِ بدعنوانی مہم، 174 سرکاری ملازمین گرفتار

نومبر 1, 2026
غزہ کے لیے شارجہ سے 140 ٹن امدادی سامان روانہ کرنے کی تیاری مکمل
تازہ ترین

غزہ کے لیے شارجہ سے 140 ٹن امدادی سامان روانہ کرنے کی تیاری مکمل

نومبر 1, 2026
آئرلینڈ کی اولمپک ایتھلیٹ سائرہ میگیان 34 برس کی عمر میں چل بسیں
تازہ ترین

آئرلینڈ کی اولمپک ایتھلیٹ سائرہ میگیان 34 برس کی عمر میں چل بسیں

نومبر 1, 2026
سعودی آرامکو کا اے آئی کمپنی ہیومین میں 49 فیصد حصص خریدنے کا اعلان
تازہ ترین

سعودی آرامکو کا اے آئی کمپنی ہیومین میں 49 فیصد حصص خریدنے کا اعلان

نومبر 1, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved