پیر, نومبر 2, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

آئرلینڈ کی اولمپک ایتھلیٹ سائرہ میگیان 34 برس کی عمر میں چل بسیں

نومبر 1, 2026
آئرلینڈ کی اولمپک ایتھلیٹ سائرہ میگیان 34 برس کی عمر میں چل بسیں

آئرلینڈ (جانب منزل نیوز) آئرلینڈ کی معروف اولمپک ایتھلیٹ اور درمیانی فاصلے کی رنر سائرہ میگیان 34 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ ان کے اہل خانہ نے اتوار کو سوشل میڈیا کے ذریعے ان کی وفات کی تصدیق کی۔
خاندانی بیان کے مطابق سائرہ میگیان نے صبح ساڑھے چھ بجے اپنے پیاروں کی موجودگی میں آخری سانس لی۔ وہ آنتوں کے کینسر میں مبتلا تھیں، جس کی تشخیص جولائی 2025 میں ہوئی تھی۔ بعد ازاں انہوں نے بتایا تھا کہ بیماری آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے۔
سائرہ میگیان نے 2016 کے ریو اور 2021 کے ٹوکیو اولمپکس میں آئرلینڈ کی نمائندگی کی۔ ان کے کھیلوں کے کیریئر کی سب سے بڑی کامیابی 2024 میں روم میں ہونے والی یورپی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں 1500 میٹر ریس کا گولڈ میڈل جیتنا تھا۔
سائرہ میگیان 2022 کی یورپی چیمپئن شپ میں سلور اور 2016 میں برونز میڈل بھی حاصل کر چکی تھیں، جبکہ 2022 کے کامن ویلتھ گیمز میں 1500 میٹر ریس میں دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔
ایڑی کی انجری کے باعث وہ پیرس اولمپکس 2024 میں شرکت نہ کر سکیں۔ بیماری کے دوران بھی انہوں نے غیر معمولی حوصلے اور مثبت سوچ کا مظاہرہ کیا۔ ان کی وفات سے چند ہفتے قبل بیلفاسٹ میں ان کی اپنے دیرینہ ساتھی سے شادی ہوئی تھی۔
آئرلینڈ کے اولمپک فیڈریشن نے انہیں قومی ہیرو قرار دیتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا، جبکہ شمالی آئرلینڈ کی فرسٹ منسٹر مشیل اونیل اور آئرش وزیراعظم مائیکل مارٹن نے بھی ان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

Facebook X Instagram Instagram

Follow Us - jmurdu.com

Previous Post

سعودی آرامکو کا اے آئی کمپنی ہیومین میں 49 فیصد حصص خریدنے کا اعلان

Next Post

غزہ کے لیے شارجہ سے 140 ٹن امدادی سامان روانہ کرنے کی تیاری مکمل

Related Posts

آئی پی ایل 2027 میں محمد عامر کی انٹری کی خبریں دم توڑ گئیں
تازہ ترین

آئی پی ایل 2027 میں محمد عامر کی انٹری کی خبریں دم توڑ گئیں

نومبر 2, 2026
نومبر میں یو اے ای کا آسمان شہابیوں اور روشن ستاروں سے جگمگائے گا
تازہ ترین

نومبر میں یو اے ای کا آسمان شہابیوں اور روشن ستاروں سے جگمگائے گا

نومبر 2, 2026
سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی لینن گراڈ ریجن چیمبر کے عہدیدارن سے ملاقات
اوورسیز پاکستانیز

سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی لینن گراڈ ریجن چیمبر کے عہدیدارن سے ملاقات

نومبر 2, 2026
یو اے ای کا جذبۂ انسانیت، غزہ کے لیے 343 ٹن امدادی سامان روانہ
تازہ ترین

یو اے ای کا جذبۂ انسانیت، غزہ کے لیے 343 ٹن امدادی سامان روانہ

نومبر 2, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved