اتوار, نومبر 1, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

دلجیت دوسانجھ کا دلی کنسرٹ میں ناقدین کو کرارا جواب، پنجابیوں کو لڑنا نہ سکھائیں

اکتوبر 31, 2026
دلجیت دوسانجھ کا دلی کنسرٹ میں ناقدین کو کرارا جواب، پنجابیوں کو لڑنا نہ سکھائیں

نئی دہلی (جانب منزل نیوز) معروف بھارتی پنجابی گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ نے نئی دہلی میں اپنے کنسرٹ کے دوران ناقدین کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجابیوں کو لڑنا سکھانے کی ضرورت نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ سب سے محبت کرتے ہیں اور فنکار ہونے کے ناتے خاموش رہنے کا حق بھی رکھتے ہیں۔
دلجیت دوسانجھ نے جمعے کو اپنے ’’اَورا انڈیا ٹور‘‘ کے پہلے کنسرٹ میں اس تنازع پر گفتگو کی، جو رواں سال طلبہ کے احتجاج میں شرکت اور سیاسی مؤقف اختیار نہ کرنے کے ان کے فیصلے کے بعد سامنے آیا تھا۔
گلوکار کے بیان پر کاکروچ جنتا پارٹی کے رہنما ابھجیت ڈپکے سمیت بعض افراد نے تنقید کی تھی، خصوصاً فلم ’ستلج‘ سے ان کی وابستگی کے حوالے سے سوالات اٹھائے گئے تھے۔ یہ فلم انسانی حقوق کے کارکن جسونت سنگھ کھلرا کی زندگی پر مبنی ہے۔
کنسرٹ کے دوران دلجیت دوسانجھ نے کہا کہ وہ سب سے محبت کرتے ہیں اور انہیں خاموش رہنے دیا جائے۔ انہوں نے فلم ’ستلج‘ کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اس فلم کے لیے طویل جدوجہد کی گئی ہے اور جس فلم کا مذاق اڑایا جارہا ہے، وہ ایک اہم مقصد سے وابستہ ہے۔
گلوکار نے دوٹوک انداز میں کہا کہ ’’پنجابیوں کو نہ سکھاؤ کہ لڑائیاں کیسے لڑی جاتی ہیں۔‘‘ ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی ان سے نفرت کرتا ہے تو بھی وہ سب سے محبت کرتے رہیں گے۔
دلجیت دوسانجھ کے بیان کے بعد سی جے پی رہنما ابھجیت ڈپکے نے سوشل میڈیا پر گلوکار کے نام ایک تفصیلی پیغام جاری کیا۔
ڈپکے نے لکھا کہ جون میں احتجاج کے دوران دلجیت کے بیان سے انہیں دکھ پہنچا تھا، کیونکہ وہ ہمیشہ گلوکار کو حق کے لیے آواز اٹھانے والی شخصیت سمجھتے رہے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ اختلاف کے باوجود دلجیت کے لیے ان کی عزت اور محبت برقرار ہے اور وہ آج بھی ان کے مداح ہیں۔
دلجیت دوسانجھ نے انسٹاگرام لائیو سیشن میں بھی واضح کیا کہ وہ منفی پروپیگنڈے سے متاثر نہیں ہوتے اور نہ ہی ایسے لوگوں کو اپنی زندگی میں اہمیت دیتے ہیں جو انہیں پریشان کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

Facebook X Instagram Instagram

Follow Us - jmurdu.com

Previous Post

ریمی ٹومی کو مل گیا اپنا ہمسفر، شادی کی تیاریاں شروع

Next Post

ٹائیگر شروف پر حملہ، بشنوئی گینگ ممبئی میں داؤد ابراہیم جیسا خوف قائم کرنا چاہتا ہے، پولیس کا انکشاف

Related Posts

سعودی عرب میں انسدادِ بدعنوانی مہم، 174 سرکاری ملازمین گرفتار
تازہ ترین

سعودی عرب میں انسدادِ بدعنوانی مہم، 174 سرکاری ملازمین گرفتار

نومبر 1, 2026
غزہ کے لیے شارجہ سے 140 ٹن امدادی سامان روانہ کرنے کی تیاری مکمل
تازہ ترین

غزہ کے لیے شارجہ سے 140 ٹن امدادی سامان روانہ کرنے کی تیاری مکمل

نومبر 1, 2026
آئرلینڈ کی اولمپک ایتھلیٹ سائرہ میگیان 34 برس کی عمر میں چل بسیں
تازہ ترین

آئرلینڈ کی اولمپک ایتھلیٹ سائرہ میگیان 34 برس کی عمر میں چل بسیں

نومبر 1, 2026
سعودی آرامکو کا اے آئی کمپنی ہیومین میں 49 فیصد حصص خریدنے کا اعلان
تازہ ترین

سعودی آرامکو کا اے آئی کمپنی ہیومین میں 49 فیصد حصص خریدنے کا اعلان

نومبر 1, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved