ہفتہ, اکتوبر 31, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ریمی ٹومی کو مل گیا اپنا ہمسفر، شادی کی تیاریاں شروع

اکتوبر 31, 2026
ریمی ٹومی کو مل گیا اپنا ہمسفر، شادی کی تیاریاں شروع

انڈیا (جانب منزل میوز) بھارتی ملیالم فلم انڈسٹری کی معروف گلوکارہ اور ٹی وی میزبان ریمی ٹومی نے جلد شادی کرنے کا اعلان کردیا۔ گلوکارہ کا کہنا ہے کہ 2026 میں ایک خاص شخص ان کی زندگی میں آیا، جس کے ساتھ انہوں نے مستقبل کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا ہے۔
ریمی ٹومی نے اپنے یوٹیوب چینل پر جاری ویڈیو میں بتایا کہ اہل خانہ ہمیشہ ان کے ساتھ رہے، تاہم زندگی میں شریکِ حیات کی کمی محسوس ہوتی تھی، جو اب پوری ہوگئی ہے۔
گلوکارہ نے اپنے ہونے والے شریکِ حیات کے بارے میں دلچسپ انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہ اداکار ہیں، نہ گلوکار، نہ کوئی معروف شخصیت اور نہ ہی کروڑ پتی ہیں۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ جلد اپنے ہونے والے شوہر کی شناخت اور پیشے سے متعلق تفصیلات بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کریں گی۔
ریمی ٹومی کے مطابق وہ ایک ایسے شخص کی خواہاں تھیں جس کے ساتھ خوشگوار اور پُرسکون زندگی گزاری جاسکے۔ دونوں نے ایک دوسرے کی خوبیوں اور خامیوں کو سمجھنے کے بعد زندگی کے نئے سفر کا فیصلہ کیا ہے۔
گلوکارہ نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یہ رشتہ خدا کی طرف سے تحفہ محسوس ہوتا ہے اور وہ زندگی کے اس نئے باب میں پُرامید ہیں۔ ان کے مطابق شادی جلد متوقع ہے، تاہم حتمی تاریخ کا فیصلہ وقت آنے پر کیا جائے گا۔
ریمی ٹومی نے 2002 میں ملیالم فلم میسا مادھاون کے گیت سے پلے بیک سنگنگ کا آغاز کیا اور اپنی منفرد آواز، پُرجوش پرفارمنس اور ٹی وی میزبانی کے باعث شہرت حاصل کی۔
انہوں نے 2008 میں کاروباری شخصیت روائس سے شادی کی تھی، تاہم 2019 میں دونوں کی قانونی طور پر طلاق ہوگئی تھی۔

Facebook X Instagram Instagram

Follow Us - jmurdu.com

Previous Post

سری لنکا کو تاریخی شکست ، پاکستان نے سہ ملکی سیریز جیت لی

Next Post

دلجیت دوسانجھ کا دلی کنسرٹ میں ناقدین کو کرارا جواب، پنجابیوں کو لڑنا نہ سکھائیں

Related Posts

دبئی میں زیرِ زمین 10.3 کلومیٹر طویل بارشی پانی کی سرنگ، نکاسی آب کا جدید نظام فعال
تازہ ترین

دبئی میں زیرِ زمین 10.3 کلومیٹر طویل بارشی پانی کی سرنگ، نکاسی آب کا جدید نظام فعال

اکتوبر 31, 2026
ٹائیگر شروف پر حملہ، بشنوئی گینگ ممبئی میں داؤد ابراہیم جیسا خوف قائم کرنا چاہتا ہے، پولیس کا انکشاف
تازہ ترین

ٹائیگر شروف پر حملہ، بشنوئی گینگ ممبئی میں داؤد ابراہیم جیسا خوف قائم کرنا چاہتا ہے، پولیس کا انکشاف

اکتوبر 31, 2026
دلجیت دوسانجھ کا دلی کنسرٹ میں ناقدین کو کرارا جواب، پنجابیوں کو لڑنا نہ سکھائیں
تازہ ترین

دلجیت دوسانجھ کا دلی کنسرٹ میں ناقدین کو کرارا جواب، پنجابیوں کو لڑنا نہ سکھائیں

اکتوبر 31, 2026
سری لنکا کو تاریخی شکست ، پاکستان نے سہ ملکی سیریز جیت لی
تازہ ترین

سری لنکا کو تاریخی شکست ، پاکستان نے سہ ملکی سیریز جیت لی

اکتوبر 31, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved