دبئی (جانب منزل نیوز) شوکت گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین اور پاکستان مسلم لیگ ن ٹریڈرز ونگ یو اے ای کے سینئر نائب صدر شوکت محمود بٹ نے دبئی میں عدنان نواز ٹرانسپورٹ کے آفس کا دورہ کیا۔
عدنان نواز ٹرانسپورٹ گروپ کے چیئرمین حاجی محمد نواز نے شوکت محمود بٹ اور ان کے احباب کا خیرمقدم کیا۔ شوکت محمود بٹ کو گلدستہ پیش کیا گیا۔اس موقع پر شوکت محمود بٹ نے حاجی محمد نواز کا عزت افزائی پر شکریہ اداکیا جبکہ حاجی محمد نواز نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔