دبئی (جانب منزل نیوز) ٹاسک اسپورٹس کے زیر اہتمام آزادی کپ کے سیزن 2 کاٹاسک کرکٹ گراؤنڈز میں انعقاد کیا گیا۔ 8 ستمبر کو ہونے والے ایونٹ میں انڈینز ان دبئی اور پاکستانیز ان دبئی کا میچ ہوا جسے پاکستان نے چار وکٹوں سے جیت لیا۔عثمان عابد کو باؤلر آف دی میچ جبکہ ملک کو بیٹر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ سید علی مین آف دی میچ رہے۔
اس موقع پر ٹاسک اسپورٹس کی جانب سے درخت لگانے کی مہم کا آغاز کیا گیا۔ اس مہم کو البستہ نے سپانسر کیا تھا۔ بار پروفائلز یوکے، جاوید اقبال ٹرانسپورٹ، چنار ونگز، وائی ایس آئی ایونٹس، لالہ دربار اور مسٹر سپورٹس کو سپانسر تھے۔
تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان کے مشہور انفلوئنسر اور ٹی وی اداکار فہد اسد تھے۔ تقریب میں ٹک ٹاک سٹار حیا خان، مہجبین اور وینا ملک بھی موجود تھیں۔اس ایونٹ کو کامیاب بنانے کا سہرا ڈبلیو ایچ اے گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین محمد آصف سلیمی کے سر جاتا ہے جن کی کاوشوں سے یہ ٹورنامنٹ آرگنائزکیا گیا۔