اسلام آباد(جانب منزل نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے یو اے ای کیلئے نامزد سفیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عامر کو نئے ملک تعینات کرنے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق سفارتی محاذ پر پالیسی تسلسل پر وزیراعظم نے بڑا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ یواے ای کیلئے نامزد سفیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عامر کو نئے ملک میں تعینات کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یواے ای میں موجودسفیرفیصل نیازترمزی کو کام جاری کرنے کاکہہ دیاگیا، فیصل نیازترمزی کو حال ہی میں پاکستان کا یورپی یونین کیلئے سفیر مقرر کیا گیا تھا۔ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل کو گلف ممالک میں ہی سفیر تعینات کیے جانے کا امکان ہے۔