راولپنڈی (جانب منزل نیوز)مکان ڈاٹ کام نے راولپنڈی میں آزادی اسکواش کپ کا انعقاد کیا جس میں انڈر 19 اور انڈر 15 کے جونیئر کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ یہ ٹورنامنٹ پاکستان یوم آزادی کی تقریبات کے موقع پر راولپنڈی ڈویژن سکواش ایسوسی ایشن کے تعاون سے منعقد کیا گیا۔
پورے ایونٹ کو سینئر ایڈمن منیجر عابد اختر قریشی نے حسن عامر، سی ای او مکان ڈاٹ کام کی ہدایات پر بخوبی منظم کیا۔ نوجوان کھلاڑیوں نے شرکت کی اور بہترین کھیل پیش کیا۔ راولپنڈی سکواش ایسوسی ایشن کی تاریخ میں یہ سب سے بڑا اور خوبصورت جونئیر کپ کا ایونٹ تھا، جس میں فاتحین اور رنر اپ کو انعامات دیے گئے۔ حسن امیر، سی ای او مکان ڈاٹ کام نے اپنی تقریر میں کہا کہ یہ ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے کہ ہم نے یوم آزادی کی خوشیاں نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ منائیں اور مکان ڈاٹ کام ہمیشہ نوجوان کھلاڑیوں کی حمایت کرتا رہے گا۔
فیضان علی انڈر 15اور اذان علی انڈر19 کے فاتح رہے۔ عمرافضل خان اور عثمان طاہر بالترتیب رنر اپ رہے۔ ریفرریز کو بھی نقد انعامات دیے گئے اور ایک خصوصی شیلڈ سینئر ایڈمن منیجر مکان ڈاٹ کام عابد اختر قریشی کو خوبصورت ایونٹ کے انعقاد اور ایڈمن سروسز کے لیے پیش کی گئی۔
مہمان خصوصی محسن ڈائریکٹر سیلز اور ملک انور چیف سیکورٹی آفیسر مکان ڈاٹ کام تھے۔فائنل کے مہمان خصوصی عامر سلیم (چیئرمین مکان ڈاٹ کام)، حسن عامر (سی ای او مکان ڈاٹ کام) اور حمزہ عامر (ڈائریکٹر سیلز بلیو ورلڈ سٹی) تھے۔ مہمانان خصوصی نے فاتحین اور رنر اپ کو نقد انعامات اور شیلڈز تقسیم کیں۔
راولپنڈی ڈویژن سکواش ایسوسی ایشن کی جانب سے حسن عامر کو سکواش ٹورنامنٹ کے لئے ان کی خصوصی خدمات کے اعتراف میں ایک خصوصی شیلڈ پیش کی گئی، اور مکان ڈاٹ کام کی طرف سے بھی راولپنڈی ڈویژن سکواش ایسوسی ایشن کو ایک شیلڈ دی گئی۔